5 دسمبر، 2015، 5:13 PM

عراق میں غیر ملکی فوج کی آمد جارحیت تصور کریں گے، العبادی

عراق میں غیر ملکی فوج کی آمد جارحیت تصور کریں گے، العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انھوں نے کسی بھی ملک سے برّی فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انھوں نے کسی بھی ملک سے برّی فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے۔ انھوں نے عراق میں غیرملکی فوج کی تعیناتی کو ایک جارحانہ اقدام قرار دیا ہے۔ حیدرالعبادی کے فیس بْک صفحے پر یہ بیان امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن کے ایک بیان کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا تھا کہ عراق میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فوجی مہم میں معاونت کے لیے امریکہ کی خصوصی آپریشنز فورسز کے قریباً ایک سو فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں بدھ کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ عراقی حکومت کو امریکا کے خصوصی دستوں کی تعیناتی کے منصوبے سے مکمل طور پر آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ایک روز بعد ہی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیرملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں ۔

News ID 1860069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha